Thursday, November 3, 2016

Latest News


امریکہ کو بڑا جھٹکا، ڈالر کی چھٹی ہو گئی چین اور 

پاکستان نےاپنی کرنسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اور چین کے مابین ہونے والی اربوں کی تجارت دونوں ممالک کی مقامی کرنسی میں شروع کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے تاجر ڈالرز کی بجائےمقامی کرنسی میں تجارت کر سکیں گے ، جس کےنتیجے میں علاقے سے امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اقتصادی دور شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین اس وقت تک تمام تجارت ڈالرز میں ہوتی ہے جس کے باعث مقامی تاجروں کو اس سلسلے میں پیسوں کی منتقلی کے عمل میں بہت رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ مگر اب اس مشکل دور کا اختتام ہونے جا رہا ہے ۔ پاکستان اور چین کے مابین دو سال قبل کرنسی سویپ معاہدے کے تحت اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے تاجروں کو مقامی کرنسی میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت کے لئے رقوم جمع کروانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے اس سلسلے میں روڈ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے روڈ شو میں بک کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر شہزاد واڈا نے میڈیا کو بتایا کہ سٹیٹ بنک کے ساتھ اس سلسلے میں ہونے والی ان کی ملاقاتیں بہت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں جس کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت بنک کی دونوں ممالک میںقائم شدہ شاخوں کے ذریعے مقامی کرنسی میں ہی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی بنک کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بنک کی جانب سے یہ روڈ شو انٹرنیشنل سیریز کا حصہ ہے جس کے تحت چین میں واقع سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بھی اس طرح کے روڈ شوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ چین کی جانب سے متحدہ عرب امارا، قطر اور ہانگ کانگ سمیت 8 دیگر ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے سلسلے میں وہاں بھی روڈ شوز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردی خصوصی حقوق سپیشل ڈرائنگ رائٹس کے تحت لسٹ آف گلوبل کرنسیز میں رینمبی کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد چین ایسے روڈ شوز منعقد کروا رہا ہے ، جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری جو چھیالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مقامی تاجروںکے مابین بھی اربوں کی تجارت کا راستہ کھل گیا ہے جس کے بعد مقامی کرنسی میں تجارت کے نتیجے میں ڈالر کی اجارہ داری خطے سے ختم ہو جائے گی جبکہ مقامی کرنسی کو استحکام 

حاصل ہو گا۔

بھارت بربریت میں آپے سے باہر، پاکستانی پرچم میں لپٹے بچےکے جنازے پر شیلنگ


مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہےجس میں اب تک 110 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور آج تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے 16 سالہ کشمیری بچے قیصر صوفی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنانے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ بھارتی فورسز نے نماز جنازہ میں شریک افراد پر شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے شالیمار کے رہائشی قیصر کو 27 اکتوبر کو اس کے گھر کے پاس سے اٹھایا تھا اور ایک روز بعد تشویشناک حالت میں اسے پھینک دیا تھا، قیصر کو سری نگر کے سوریٰ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے رواں برس جولائی میں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کیشہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کے لئے گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہر آنے والے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے 




کیمرے بنانے والی معروف کمپنی کوڈک نے اینڈائیڈ اسمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا کیمرہ رزلٹ 21 میگا پکسل اور یہ موبائل پروفیشنل فوٹو گرافرز کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کیمروں کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی کوڈک نے ایسا اینڈرائیڈ موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا جسے کوڈک ایکٹرا کا نام دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موبائل کا ڈیزائن 1941 میں پیش کیے جانے والے کیمرے کی طرح ہے جس میں 21 میگا پکسل رئیر کیمرہ نصب کیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرے کی تصاویر کا رزلٹ پروفیشنل فوٹو گرافرز کی طرح اور آئی فون 7 سے کافی بہتر ہوگا۔
 کوڈک کے لیے یہ فون ایک کمپنی بل اٹ نے تیار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ فون عام افراد کے لیے نہیں بلکہ فوٹو گرافرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس فون میں مخصوص کیمرہ ایپلیکشنز بھی شامل کی گئی ہیں جو ڈی ایس ایل آر کی طرح معیاری تصاویر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
کوڈک ایکٹرا  نے اس فون کے لیے تیار کی جانے والی کیمرہ اپلیکیشنز کو ایک عام ڈی ایس ایل آر کیمرے میں استعمال کرکے دیکھا اور اس کے بقول نتیجہ حیران کن رہا۔
اس فون کی اسکرین 5 انچ ایچ ڈی ہوگی جبکہ 32 جی بی میموری، 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور ہلیو ایکس 20 پراسیسر وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔جس کی قیمت 449 برطانوی پاﺅنڈز مقرر کی گئی ہے اور یہ رواں سال دسمبر میں سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دس، سو، پچاس اور ہزار والے نوٹوں بارے بڑی خبر ۔۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کر دیا.

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یکم دسمبر کو دس، پچاس، سو اور ہزار کے پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے نوٹوں کو کسی بھی بینک سے 30 نومبر تک تبدیل کرالئے جائیں، تیس نومبر کے بعد پرانے نوٹ صرف مرکزی بینک کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل ہوسکیں گے۔

آرمی، پولیس ، رینجرز اہلکاروں اور امجد صابری کی شہادت سمیت 28 مختلف وارداتوں میں ملوث لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپسے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی، پولیس ، رینجرز اہلکاروں اور امجد صابری کی شہادت سمیت 28 مختلف وارداتوں میں ملوث لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دو فرقوں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے ان لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جوعوام کو اشتعال دلا سکتے ہیں ۔ فیصل رضا عابدی سے اسلحہ برآمد ہوا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ علامہ یوسف پر پہلے سے مقدمات تھے جس پر انہیں ضمانت نہیں ملی تھی ، حالیہ واقعات کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاج حنفی کو بھی شہر کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی کی ٹیم نے لیاقت آباد سے 2 ملزمان کو ساتھیوںسمیت گرفتار کیا ہے جن کا تعلق لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ ملزمان میں سے ایک کا نام اسحاق عرف بوبی اور دوسرا عاصم عرف کیپری ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دونوں دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی فرانزک تصدیق کے بعد 28 کیسوں کا سراغ ملا ہے۔ مراد علی شاہ نے 9 اہم وارداتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے گروپ نے 29 اکتوبرکو ناظم آباد میں خواتین کی مجلس میں فائرنگ کی جس سے 5 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ 17 اکتوبر کو ایف سی ایریا میں گرنیڈ حملہ کیا،26 جولائی کو صدر میں آرمی کے 2 جوان شہید کیے، 23 جون کو امجد صابری کو شہید کیا ، 21 مئی کو عائشہ منزل پر 2 ٹریفک کانسٹیبلز کی شہادت، 20 اپریل کو پولیو مہم کے دوران 7 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا،25 دسمبر 2015 کو تبت سنٹر میں ملٹری پولیس کے 2 جوانوں کی شہادت، نومبر 2015 میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت اور 29 اگست 2015 کو سپریم کورٹ کے وکیل کو قتل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان دیگر 12 پولیس اہلکاروں سمیت 19 قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔




انہوں نے کہا کہ اہم ترین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کی ٹیم بالخصوص راجہ عمر خطاب کو دہشتگردوں کو پکڑنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہری بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت سندھ اور سکیورٹی فورسز سے تعاون کریں۔



کیا یو ایس بی کو پورٹ سے اچانک نکالنا نقصان دہ ہے؟



اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں یو ایس بی یا فلیش ڈرائیوز استعمال کرتے ہیں تو کیا کبھی سوچا کہ انہیں لگا کر اچانک نکال لیا جائے تو سسٹم متاثر تو نہیں ہوتا؟ بنیادی طور پر کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم یو ایس بی یا ڈسکس کو ایسی چیزیں سمجھتا ہے جو اچانک بدلتی نہیں، جب فائلز ریڈ یا رائٹ ہورہی ہو تو آپریٹنگ سسٹم کو توقع ہوتی ہے کہ ان ڈسکس میں موجود فائلز دستیاب رہیں گی اور اچانک غائب نہیں ہوجائیں گی۔ اگر آپ یو ایس بی کسی سسٹم سے کینکٹ کرتے ہیں تو یہ صارف کے اوپر ہے کہ وہ آپریٹنگ سسٹم سے کس وقت اْسے اچانک باہر نکال لے مگر پھر یہ سسٹم کے پروگرامز کے اوپر ہے کہ وہ اچانک نکالے جانے پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کریں جو اچانک ڈسک میں موجود میڈیا فائلز غائب ہونے پر سامنے آسکتا ہے۔ آسان الفاظ میں آپ یو ایس بی کو کسی بھی وقت سسٹم سے نکال سکتے ہیں مگر پھر آپ آپریٹنگ پروگرامز کے رحم و کرم پر ہوں گے جو اس ڈسک کے اچانک غائب ہونے پر کس طرح خود کو کنٹرول کرتے ہیں۔ آج کل کے جدید کمپیوٹرز میں اس حوالے سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے ونڈوز میں ’’آپٹیمائز فار کوئیک ریمول‘‘ موجود ہے جو ڈسک ڈیٹا کو تیزی سے رائٹ کرتا ہے۔ اگر تو آپ یو ایس بی ڈسک کی فائلز کو اچھی طرح دیکھ کر نکالتے ہیں تو ممکنہ طور پر اسے محفوظ طریقے سے بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم اگر آپ کچھ رائٹ کرتے ہیں اور اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ نہیں کرنا چاہتے تو محفوظ طریقے سے ہٹائے بغیر نکال لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ مگر کوشش کرنی چاہیے کہ ان ڈسکس کو محفوظ طریقے سے نکالیں کیونکہ یہ کافی کام آتا ہے جو یو ایس بی میں موجود ڈیٹا کو کرپٹ یا خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ عام طور پر محفوظ طریقے سے نکالنے پر سسٹم ان تمام پروگرامز میں تبدیلیاں کرتا ہے جو اس کے ذریعے استعمال ہوئی ہوں اور پروگرامز کو فیل نہیں ہونے دیتا۔


اگر موبائل فون پانی میں گر جائے تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں.


اچھی طرح خشک نہیں ہوجاتا،سم کو موبائل میں نہیں لگائیں۔ ٭ دیگر چیزیں بھی نکال دیں اگر آپ کے موبائل فون سے ہیڈفونزیا چارجر وغیرہ لگاہوا ہے تو اسے بھی فوراً نکال دیں اور موبائل فون میں موجود میموری کارڈ اور موبائل فون کا کیس وغیرہ بھی نکال دیں تاکہ دوسری چیزیں پانی سے خراب ہونے سے بچ سکیں۔ ٭ ویکیوم کا استعمال جب تمام چیزیں موبائل فون سے نکالیں تو گھر میں موجود ویکیوم کلینر سے اپنے فون کو خشک کرلیں ۔ ویکیوم کو موبائل فون سے تھوڑا فاصلے پر رکھیں اور موبائل کو خشک کرتے ہوئے اس کو الٹ پلٹ کرتے رہیں ۔ ٭ ہیئرڈرائیرہرگز استعمال نہیں کریں اپنے فون کو خشک کرنے کے لئے ہیئر ڈرائیر کا استعمال ہرگز نہیں کریں۔ چانکہ ہیئر ڈرائیر میں سے گرم ہوا آتی ہے اور اس ہوا کے باعث آپ کے موبائل فون کے پُرزے پگھل بھی سکتے ہیں۔ ٭ چالوں کے تھیلے کا استعمال موبائل فون کوخشک کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک پلاسٹک کے بیگ میں چاول بھریں اور اس میں اپنا فون رکھ دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے فون کا پانی 2 سے 3 دن میں خشک ہوجائے گا اس کے علاوہ آپ اپنا موبائل فون سیلیکا جیل سے بھی خشک کرسکتے ہیں۔ایک پلاسٹک بیگ میں سیلیکا جیل کو کھول کر ڈال کر بھر دیں ۔شروع کے 6 گھنٹوں تک فون پر نظر رکھے رہیں۔ جیسے ہی فون پر پانی نمودار ہوتو اس کو نرم کپڑے سے صاف کرتے جائیں۔ ٭ سورج کی روشنی جب ویکیوم اورچاولوں کے طریقہ کار سے موبائل فون کو خشک کرچکے تو اپنا موبائل کچھ دیر کےلئے سورج کی روشنی میں رکھ دیں۔ اس سے موبائل میں موجود تھوڑا بہت پانی بھی بالکل خشک ہوجائے گا۔ ٭ موبائل آن کرلیں جب آپ اپنا موبائل اچھی طرح سے خشک کر لیں اور 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد آپ اپنا فون آن کرلیں۔




0 comments: